ہمارے بہت سے غم صرف کچھ لوگوں کہ ہماری زندگی میں آنے اور اُس سے چلے جانے سے جڑے ہیں۔ البتہ ہر شخص کا ہماری زندگی سے گزرنے کا ایک الگ طریقہ ہے۔ کوئ دکھ کے ڈبّے میں آتا ہے اور آہستہ آہستہ خوشیاں بکھیر دیتا ہے۔ تو کوئ ہستا کھیلتا آتا ہے اور جاتے جاتے آنسوں کے سمندر میں چھوڑ جاتا ہے۔ یہاں تک کہ آپ کے وہ دوست جن سے آپ زندگی کے سارے دکھ درد بانٹتے تھے وہ بھی چلے جاتے ہیں۔ کچھ ہمیں چھوڑ جاتے ہیں تو کچھ کو ہم، کسی کے گھریلو مسائل تو کسی کی ویسے ہی ترجیہات بدل جاتی ہیں۔ دیکھتے ہی دیکھتے آپ کے بہت سے عزیز دوست اور ہمدرد آپ سے دور ہو جاتے ہیں۔ وجہ چاہے کچھ بھی ہو، اس تنہائ کا احساس تب ہوتا ہے جب کوئ دکھ آپ کو ستائے، کوئ درد ہو جو آپ کے دل میں جا بسے، کوئ تکلیف ہو جو آپ کے جسم کو ساکن کر دے۔ آپ رونا چاہیں مگر رو نا پائیں، آپ کو اپنی ہر مسکراہٹ اپنے حالات ک ساتھ بغاوت لگے۔

man sits on wheelchair 3057504 683x1024 - پرانے دوست

پچھلے ہفتے ایک پرانے دوست ک ساتھ تقریباً دو سال بعد ڈنر کرنے کا موقع ملا۔ یہ وہ دوست ہے جو ہمیشہ مجھے زندگی اور انسانیت کہ بارے میں ایک مثبت احساس دلاتا ہے۔ یہ وہ دوست ہے جس نے ہمیشہ میری بہتری کی چاہت کی ہے۔ یہ وہ دوست ہے جسے اپنے غم چھپا کر دوستوں کے لئے خوش ہونا آتا ہے۔ اکثر کہا جاتا ہے کہ پیار میں دھوکہ کھانے ک بعد دوستوں کی قدر بڑھ جاتی ہے لیکن اس زندگی میں اور بھی غم ہیں محبت کے سوا۔ بس کچھ ایسے ہی غم اور مصیبتوں سے لڑتے ہوئے میرا اور میرے دوست کا تعلق پھر سے بحال ہوا۔ یاد رکھنے کی بات ہے کہ زندگی کی ترجیہات چاہے کچھ بھی ہوں، ان لوگوں کو ہمیشہ قریب رکھو جو بے غرض آپ کا خیال رکھتے ہیں۔ ڈنر سے واپسی پر میں نے سوچا کہ کیوں نا ایسی تحریر لکھی جائے جس سے میں پڑھنے والوں کو سمجھا سکوں کہ کسی بھی انسان کے لئے جزبات پر مکمل قابو پانا مشکل ہے، کسی غم سے اکیلے لڑنا مشکل ہے، خود کو ٹوٹنے سے بچانا مشکل ہے۔ خدا سے دعاوں کے ساتھ ساتھ کسی انسان کا کندھا ملنا بھی ضروری ہو جاتا ہے۔ یاد رکھنے کی بات ہے کہ مشکل وقت میں آپ کہ ہمدردی کہ چند الفاظ کسی کی شخصیت کو بکھرنے سے بچا سکتے ہیں۔

two boys sitting on gray wood plank 2738167 1024x745 - پرانے دوست

اگر آپ کی زندگی سے کوئ اپنی مرضی سے چلا گیا ہے تو کبھی برا مت مانیں، بلکہ اس کہ حق میں دعا کیجیئے۔ یقین جانیئیے کہ خدا نے آپ کہ حق میں بہتر ہی کیا ہے۔ لیکن اگر بغیر کسی وجہ کہ آپ کا کسی اپنے سے رابطہ ٹوٹا ہوا ہے تو اس سے آج ہی رابطہ کیجیئے۔ کوئ لڑائ ہے تو معافی مانگ لیں اور کوئ شکوہ ہے تو اسے پسِ پشت ڈال کر فون ملائیں۔ آپ کو احساس ہو گا کہ نا صرف آپ نے اپنی ذات پر احسان کیا ہے بلکہ شاید کسی اور کی زندگی بھی آپ کی اس چھوٹی سی کوشش سے آسان ہو گئ ہے۔

person standing near lake 670720 1024x683 - پرانے دوست

آئیے مل کہ اللّہ سائیں سے دعا کریں کہ ہم کسی دکھ میں اکیلے نا رہیں: “یا اللّہ، تو ہی میرا مالک ہے تو ہی میرا خالق ہے۔ تیرے سوا میرا کوئ بھی نہیں۔ میں جانتا ہوں کہ تو مجھ سے بہت محبت کرتا ہے اور میرے غم شاید میری ہی غلطیوں کا نتیجہ ہیں۔ میرے آقا تو مجھے معاف کر دے۔ جو مجھے چھوڑ گئے میں ان کو معاف کرتا ہوں، تو بھی ان پر رحم کر اور ان کے دل کو سکون دے۔ بیشک تو ہی دلوں کے حال جانتا ہے۔ جو وعدے مجھ سے نا پورے ہوئے، تو انہے بخش دے۔ مجھے توفیق دے کہ تیرے بندوں کا دکھ بانٹ سکوں، مجھے ٹوٹے ہوئے دلوں کا سہارا بنا۔” (آمین) ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here